Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کے دستے کی فوجی مشقوں کے لیے پاکستان آمد

سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ’ایسز میٹ 1-2021‘ میں شرکت کے لیے سنیچر کو پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

مصر، اردن اور بحرین کو بطور مبصر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مشقوں کا بنیادی مقصد شرکا کے انفرادی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔

رواں سال سعودی اور پاکستانی فضائیہ کی مزید مشترکہ مشقیں بھی متوقع ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

پاک فضائیہ کے ایک ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب کی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی یہ اس سال کی پہلی مشقیں ہیں۔  ’اسی لیے انہیں 2021-1 کا نام دیا گیا ہے۔‘
ترجمان کے مطابق رواں سال میں سعودی اور پاکستانی فضائیہ کی مزید مشترکہ مشقیں بھی متوقع ہیں۔

شیئر: