Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فضائیہ کی سعودی و امریکی فضائیہ کے ساتھ مشقیں

پاکستانی فضائیہ کی سعودی عرب اور امریکا کی فضائی افواج کے ساتھ مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
پیر کو ان کثیر الملکی مشقوں کا آغاز پاکستان ایئرفورس کے ایک ایئر بیس پر ہوا۔
بحرین، مصر اور اردن کی فضائی افواج کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف ایئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مشقیں اس عسکری مشق کے شرکا یا ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کے لیے نئی نہیں ہیں۔
ایئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے مشقوں کے حوالے سے کہا کہ ’ایسز میٹ مشقیں اس لیے منفرد ہیں کیونکہ ان مشقوں میں حصہ لینے والی فضائی افواج بذات خود آپریشنل سرگرمیوں میں مصروف رہی ہیں اور جنگی کاروائیوں، خواہ وہ دہشت گردی کی خلاف ہوں یا فضائی میدان میں ہوں، کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔‘
’اس پلیٹ فارم کو باہمی مفادات کے حصول اور شرکا کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔‘
اردن اور سعودی عرب کے دفاعی اتاشیوں اور امریکہ کے ایئر اتاشی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

شیئر: