Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کو میڈیکل آکسیجن ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کا حکم

کورونا کے باعث اردن میں میڈیکل آکسیجن کی قلت ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اردن کو میڈیکل آکسیجن اور طبی ضروریات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے اردن میں میڈیکل آکسیجن اور طبی  سامان کی قلت ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات، اردنی وزارت صحت کو سیال آکسیجن، سلنڈر، آکسیجن کنٹرولر فراہم کرے گا جبکہ ڈیجیٹل پمپ، طبی آلات اور لوازمات بھی مہیا کرے گا۔ 
شاہ سلمان نے یہ حکم برادرانہ اور انسانیت نواز کردار اور اردن کے ساتھ سعودی عرب کے گہرے تعلقات کے تناظر میں دیا ہے۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز کورونا بحران کے آغاز سے اردنی وزارت صحت کو ضروری ادویہ اور طبی لوازمات فراہم کرتا رہا ہے۔

شیئر: