Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر تین پاکستانی مزدور ہلاک

’پانچویں منزل پر کام کے دوران پاڑ ٹوٹ گئی جس کے باعث وہ گر گیے اور موقع پر ہلاک ہوگیے‘ ( فوٹو: واس)
مکہ مکرمہ میں زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے تین پاکستانی مزدور گر کر ہلاک ہوگیے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کے حی النسیم علاقے میں واقع زیر تعمیر عمارت میں تین پاکستانی کارکن کام کر رہے تھے‘۔
’کام کے دوران  پاڑ پانچویں منزل سے ٹوٹ گئی جس پر کھڑے ہو کر وہ کام کر رہے تھے، زمین پر گرتے ہی تینوں موقع پر ہلاک ہوگیے‘۔
مکہ مکرمہ پولیس کے تحت العزیزیہ سٹیشن کو اطلاع دی گئی جس کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
بعد ازاں ہلال احمر کے ذریعہ متوفین کو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا  جبکہ ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: