Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کے دو ڈرونز تباہ کر دیے

عام شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں(فوٹو: عرب نیوز)
عرب اتحاد نے منگل کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز تباہ کردیے جن کو سعودی عرب کی طرف بھیجا گیا تھا۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ نے عرب اتحاد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’دونوں ڈرونز کو راستے میں ہی روک کر تباہ کیا گیا ہے۔‘
 ایک ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا جبکہ دوسرا ڈرون، جو جازان کی جانب آ رہا تھا اس کو بھی مار گرایا گیا ہے۔
 بیان میں مزید کہا گیا کہ ’حوثی ملیشیا یمن اورسعودی عرب میں آبادیوں اور شہری اہداف پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘
اس سے قبل اتوار کو سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا جانے والا حوثی ڈرون تباہ کر دیا تھا۔
 اتحادی افواج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے حملوں کے لیے تیار کیے گئے دو بمبار ڈرون اور بارود سے لدی دو کشتیاں تباہ  بھی تباہ کی ہیں۔

شیئر: