رمضان کے دوران سعودی عرب میں موسم کیسا رہے گا
مکہ، جدہ اور طائف میں بارشں معمول سے زیادہ ہو گی (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دوران سعودی عرب کے بیشتر علاقوں خصوصاً مشرقی ریجن اور ریاض ریجن میں درجہ حرارت بہت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران درجہ حرارت کا تناسب مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ ہو گا خصوصاً مشرقی ریجن اور ریاض ریجن میں گرمی زیادہ پڑے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ، جدہ اور طائف میں بارشں معمول سے زیادہ ہو گی۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں بھی یہی صورتحال ہوگی۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ میں انتہائی درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ رہے گا۔ مشرقی ریجن دوسرے نمبر پر ہوگا جبکہ مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں درجہ حرارت 28 سے 34 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ رمضان کے پہلے 15 روز کے دوران عسیر کے پہاڑی علاقوں سے لے کر مکہ اور پھر ریاض ریجن تک بارش کا زور رہے گا۔
رمضان کے آخری پندرہ دنوں کے دوران مکہ ریجن اور عسیر ریجن کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا زور ٹوٹ جائے گا۔