محکمہ موسمیات نے سیر سپاٹے کے شائقین سے کہا ہے کہ وہ جنگل یا سمندر کا رخ کرنے سے قبل 988 پر رابطہ کرکے موسمی صورتحال ضرور دریافت کرلیں-
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی- نجران، ریاض اور الشرقیہ کے جنوبی مقامات، عسیر کے بعض علاقوں، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا موسم غیر مستحکم رہے گا-
سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم رہے گا جبکہ حدود شمالیہ، الجوف، حائل اور تبوک کے مختلف مقامات پر برفانی سردی ہوگی-
جمعے کو جدہ میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ جبکہ طریف اور القریات میں نقطہ انجماد سے تین ڈگری کم ہوگا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں