مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم معتدل رہنے کا امکان
مکہ ریجن میں درجہ حرارت 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے( فوٹو عاجل)
سعودی قومی مرکز برائے موسمیات نے اتوار 21 مارچ کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم معتدل رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مملکت کے شمالی اور جنوب مغربی علاقوں عسیر، الباحہ اور جنوبی علاقے کے پہاڑی مقامات پر موسم آبرآلود رہے گا۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں درجہ حرارت 38 ڈگری جبکہ القریات اور عرعر میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں سعودی ماہرموسمیات عبداللہ الحربی نے کہا ہے کہ مملکت کے بیشترعلاقے رواں ہفتے گردو غبار کی لپٹ میں رہنے جبکہ بعض مقامات پر ریتلی آندھی کا بھی امکان ہے۔
ویب نیوز عاجل نے ماہر موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ جدہ ، مکہ مکرمہ، تبوک، حائل، مدینہ منورہ، قصیم اور شمال مشرقی علاقے بھی گردوغبار کی لپٹ میں رہیں گے۔
یہ علاقے بدھ 24 مارچ کو بھی گردو غبار کی زد میں رہیں گے جس کے بعد موسم میں قدرے ٹہراو آنے کی توقع ہے۔