Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں فریقین کے درمیان جلد معاہدے کی امید ہے: عمان

خواہش ہے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ ( فوٹو الشرق الاوسط)
سلطنت عمان نے کہا ہے کہ یمنی بحران کے جامع سیاسی حل تک رسائی کےلیے سعودی عرب کے ساتھ  تعاون کررہے ہیں۔
 اس مقصد کےلیے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن، امریکی ایلچی برائے یمن اور یمن کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
عمانی جریدے الشرق کے مطابق عمانی وزارت اطلاعات کے ماتحت میڈیا سینٹر نے بیان میں کہا کہ سلطنت عمان کی خواہش ہے کہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ یمن میں امن و استحکام بحال ہو اور خطے کے امن اور ممالک کے مفادات محفوط ہوں۔ 
عمانی میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ عمانی عہدیدار سلطان ھیثم بن طارق کی ہدایت پر یمنی بحران حل کرانے کے لیے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
الشرق الاوسط کے مطبق عمان نے امید ظاہر کی کہ یمن میں فریقین کے درمیان بہت جلد ایک معاہدہ ہوجائے گا۔
عمان جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب، امریکہ اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی کام کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ رابطے جلد مطلوبہ نتاج حاصل کرلیں گے۔

شیئر: