ماسکو روسی نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیاہے کہ سعودی عرب اور ایران کے اختلافات ختم کرانے کیلئے ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس مملکت اور ایران کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کوشاں ہے۔ بین الاقوامی طاقتوں کو علاقائی جھگڑوں کو نمٹانے میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عرب اور ایران مکالمے کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سنیوں کے خلاف شیعہ فرقے کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے الزامات مسترد کردیئے۔ انہوں نے کہاکہ روس ایرانی اتحاد کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام سے ایرانی انخلاو وہاں 5 سال سے جاری بحران کے حل سے جڑا ہوا ہے۔