جدہ بندرگاہ کےلیے مڈل ایسٹ سپلائی چین پلیٹ فارم ایوارڈ
جمعرات 1 اپریل 2021 23:37
ایوارڈ تقریب دبئی میں منعقد ہوئی ہے- (فوٹو سبق)
جدہ اسلامی بندرگاہ نے مڈل ایسٹ سپلائی چین پلیٹ فارم ایوارڈ 2021 اپنے نام کرلیا- دبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران آئی ٹی پی کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے ایوارڈ پیش کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جدہ اسلامی بندرگاہ کو یہ ایوارڈ مثالی لاجسٹک خدمات فراہم کرنے پر دیا گیا ہے۔ اس نے اپنے یہاں ری ایکسپورٹ زون اور جی سی سی ممالک میں LogiPoint پروجیکٹ اور سعودی ہوائی اڈوں کو جوڑنے والی راہداری فراہم کی جس سے بری، بحری اور فضائی کارگو کی منتقلی میں بڑی آسانی ہوئی ہے۔
جدہ اسلامی بندرگاہ نے اپنے یہاں الیکٹرانک تجارت اور ایکسپریس پوسٹل سروس کے لیے پہلا ولیج بھی قائم کیا۔ جسے خطے میں سپلائی چین پلیٹ فارم کو اہم بنانے میں سہولت مل گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں