Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارہ السحیمی، السعودیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلی خاتون ممبر

سعودی سٹاک مارکیٹ (تداول) میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن بھی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سارہ السحیمی کو  مملکت کے کونسل آف منسٹرز کی منظوری کے بعد سعودی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نجی شعبے کی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجا سرنے سارہ السحیمی کو مبارکباد دی ہے۔
سارہ السحیمی 75 سال قبل کمپنی کے قیام کے بعد سے اس پوزیشن پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
صالح بن ناصر الجاسر نے ٹوئٹر  پر لکھا ’میں ان کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں اور کمپنی کے لیے ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں۔‘
سارہ السحیمی سعودی سٹاک مارکیٹ (تداول) میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن بھی ہیں۔ وہ 2017 میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون تھیں۔
تداول میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن بننے سے تین سال قبل سارہ السحیمی نیشنل کمرشل بینک میں سی ای او اور بورڈ ڈائریکٹر تھیں جسے الاھلی بینک بھی کہا جاتا ہے۔
سارہ السحیمی نے ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی سے اکاؤنٹنگ میں بیچلر کی ڈگری اعلیٰ اعزازات کے ساتھ حاصل کی اور 2015 میں ہارورڈ بزنس سکول میں جنرل مینجمنٹ پروگرام مکمل کیا۔
انہوں نے 2013 اور 2015 کے درمیان کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے بورڈ میں ایڈوائزی کمیٹی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
سعودی خاتون نے جدوا انوسٹمنٹ میں چیف انویسٹمنٹ آفیسر کی حیثیت سے کام کیا جہاں انہوں نے ایسڈ مینجمینٹ اور  ویلتھ مینجمینٹ کے کاروبار کی رہنمائی کی۔ 2007 اور 2014 کے درمیان اس کی انتظامی کمیٹی کی ممبر بھی رہیں۔
سارہ السحیمی نے اپنا کیریئر سمبا کیپیٹل میں ایسڈ مینجمینٹ کے تحت شروع کیا۔ وہ انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈز فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور وی فائی لیڈرشپ چیمپئن ہیں۔

شیئر: