Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

بعض علاوں میں گرد وغبار سے حد نظر محدود ہو جائے گی( فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا  ہے کہ بدھ کو سعودی عرب کے شمالی اور مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ مملکت کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں بھی گرمی زیادہ ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے سعودی عرب کے وسطی علاقے، مدینہ منورہ اور حائل ریجنوں نیز مغربی اور جنوب مغربی بالائی علاقوں کے مشرقی حصوں میں حد نظر محدود ہوجائے گی۔ 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا جبکہ مملکت کے جنوب مغربی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے- 
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ مکہ  مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ابہا ، تبوک اور باحہ میں ہوگا۔ 
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے کے شروع سے درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی واقع ہوگی۔ مملکت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے علاوہ مشرقی اور وسطی علاقوں میں بھی درجہ حرارت کم ہوگا۔
قومی مرکز نے یپہ بھی کہا کہ  انعلاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلوں پر اونچی لہریں اٹھیں گی۔

شیئر: