محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی سے ملتی جلتی کیفیت ینبع میں بھی ہوگی جہاں گرد و غبار کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’ینبع میں بھی یہ موسم شام 7 بجے تک رہنے کے امکان ہے جس کے بعد مطلع صاف ہوجائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران ریجن میں گردوغبار کا طوفان ہوگا جس کے باعث حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہوگی‘۔
’نجران شہر سمیت خباش اور شرورہ میں یہ صورتحال دوپہر ایک بجے تک رہے گی جس کے بعد مطلع صاف ہونا شروع ہوگا‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’نجران اور عسیر کو متاثر کرنے کے بعد گرد وغبار کے طوفان کا رخ مکہ مکرمہ کی طرف ہوگا‘۔
دریں اثنا سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مملکت کے مختلف شہروں میں موسم غبار آلود رہے گا جبکہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ طریف میں سب سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
گرد وغبار کا طوفان ریاض اور مشرقی ریجن پرچھایا رہے گا۔ گرد آلود ہوائیں نجران اور جنوب مغربی علاقوں کو بھی متاثر کریں گی۔