Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی سعودی عرب کے میدانی علاقے سفید گلاب سے سج گئے 

بارش کے باعث میدانی علاقے سر سبز نظر آرہے ہیں۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے شمالی علاقے خودرو سفید گلاب سے سج گئے۔ میدانی علاقے خوش رنگ فن پاروں کے نظارے پیش کررہے ہیں۔ حالیہ ایام میں بارش کے باعث میدانی علاقے سر سبز نظر آرہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جنگلات اور پودوں کے دلدادہ آپٹیکل پیکٹوریل ’عبداللہ البرغش نے مختلف رنگ و شکل والے پھولوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ سفید گلاب والے پودوں کی عکس بندی خاص طور پر کی ہے۔ 
عبداللہ البرغش نے بتایا کہ سعودی عرب میں اس قسم کے پھول جنہیں (تناستوم) کہا جاتا ہے مشہور ہے۔ ان کی لمبائی 15 سے 50 سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہوتی ہے البتہ محفوظ قومی جنگلات میں ان کی لمبائی نوے سینٹی میٹر تک دیکھنے میں آئی ہے۔ 

 سفید گلاب زیادہ تر شمالی سعودی عرب کے محفوظ جنگلات اور ریگستان میں اگتا ہے۔ (فوٹو العربیہ)

 جہاں تک ’الاقحوان الابیض‘ کا تعلق ہے تو  یہ سفید گلاب ہوتا ہے۔ اس کے اندر زرد دائرہ بنا ہوتا ہے۔ یہ پھول زیادہ تر شمالی سعودی عرب کے محفوظ جنگلات اور ریگستان میں اگتا ہے۔ 
سعود فوٹوگرافر نے بتایا کہ اس کے لیے حائل کے الخبہ کا صحرا بڑا مشہور ہے۔ تناستوم کے پھول حائل کے صحرا میں کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
جہاں تک سفید پھول یا گلاب کا تعلق ہے تو اسے بویا نہیں جاتا بلکہ بارش کے بعد ریگستان میں یہ خود بخود اگ جاتا ہے۔ کئی لوگ اس کی پھلواری کی کاشت بھی کرتے ہیں اور یہ سرد موسم برداشت نہیں کر پاتا۔

سعودی فوٹو گرافر نے سفید گلاب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ( فوٹو العربیہ)

یاد رہے کہ الاقحوان کا پودا موسم بہار میں اگتا ہے۔ اس کے خوش رنگ پھول اچھے لگتے ہیں دائرے کی شکل میں سفید رنگ کے ہوتے ہیں میدانی علاقوں اور عام زمینوں میں اگتے ہیں۔
یہ ایک طرح سے ایک پھول میں دو ہوتے ہیں- اس کے پھول بیشتر اوقات سلاد میں استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ کئی الاقحوان کو کھانسی کے علاج اور درد دور کرنےکے لیے گرم مشروب کے طور پر استعمال کرتے ہیں اسے مقامی باشندے بابونج کہتے ہیں۔ 

شیئر: