Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان

بعض علاقوں میں گہرے بادل چھائے رہیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب ریجن کی موسمیاتی کمیٹی نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت میں رمضان المبارک کے پہلے ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی کی امید ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ’طقس العرب‘ کی ویب سائٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے سے مملکت کے مختلف علاقوںمیں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔
متوقع بارشیں مملکت کے جنوبی اور مغربی علاقوں کے علاوہ جازان ، عسیر ، الباحہ ، طائف اور مکہ مکرمہ ریجن اور ریاض کے بعض علاقوں میں ہونگی جبکہ حائل اور قصیم ریجن میں رواں ہفتے کے اختتام رک موسم غیر معمولی رہے گا۔
موسمیات ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ تیز ہواوں کے ساتھ گردو غبار کا بھی امکان ہے جبکہ کہیں گہرے بادلوں کی وجہ سے موسم خوشگوار رہے گا۔
دریں اثنا موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توسع ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔
 

شیئر: