Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن سمیت کئی علاقوں میں بارش کا امکان

سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے پیر 22 مارچ  کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے شمالی اور جنوب مغربی علاقوں کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات اور الجوف نیز حدود شمالیہ کے متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
قومی مرکزنے توقع ظاہر کی کہ پیر کو گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے الجوف، حدود شمالیہ، تبوک اور حائل میں حد نظر محدود ہوگی۔
بیان میں قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  بحیرہ احمر پر ہواؤں کا رخ شمال مشرق سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا۔
سعودی عرب میں سب سے زیادرہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ  طائف، سکاکا ، تبوک اور الباحہ میں ہوگا۔ 
قومی مرکز نے خبردار کیا  کہ منگل 23 مارچ  سے 27 مارچ  تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم غیرمستحکم رہے گا۔ 
بیان میں کہا گیا کہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے حد نظر متاثر رہے گی۔ منگل اور بدھ کو حدود شمالیہ، الجوف، حائل، تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجن طوفانی گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے جبکہ بدھ سے ریاض، قصیم اورالشرقیہ بھی اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ جمعے کو ریاض، قصیم، حدود شمالیہ اور الشرقیہ میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہاں سے ہفتے کو اس کے اثرات نجران اور پھر عسیر اور باحہ کے مشرقی مقامات تک پھیل جائیں گے۔
 منگل اور بدھ کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھا رہے گا پھر جمعرات سے مملکت کے شمالی اور مغربیعلاقوں میں درجہ حرارت کم ہوگا۔ اس کا دائرہ سنیچر سے مملکت کے مشرقی اور وسطی علاقوں تک پہنچ جائے گا۔ 

شیئر: