Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے مزید 100 افراد ہلاک

گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 50 اور خیبر پختونخوا میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید سو اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
سنیچر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے پانچ ہزار 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے 49 ہزار 96 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار سے زیادہ ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 50 اور خیبر پختونخوا میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔
سینٹر کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 329 ہو گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد سات لاکھ 15 ہزار سے زیادہ ہے۔
اسی طرح وائرس سے متاثرہ چار ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 68 ہزار سے زائد، پنجاب میں دو لاکھ 45 ہزار، خیبر پختونخوا میں 97 ہزاراور بلوچستان میں 20 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں۔
اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 64 ہزار نو سو سے زیادہ ہے۔
اسی طرح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 14 ہزار اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

شیئر: