Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 700 سے زیادہ نئے کیسز، سات اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 360 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوارکو کورونا کے نئے کیسز 700 سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز 8 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 799 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 548 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 754 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 360 ہو گئی ہے، جن میں سے 915 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 362 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 147 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

اب تک تین لاکھ 98 ہزار 435 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

شرقیہ ریجن میں 138 ، عسیر ریجن میں 28، مدینہ ریجن میں 27، تبوک ریجن میں 21، جازان ریجن میں 19، القصیم ریجن میں 19،حائل ریجن میں 18، الحدود الشمالیہ ریجن میں چھ ،الجوف ریجن میں پانچ،  نجران ریجن میں پانچ جبکہ الباحہ ریجن میں چار مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 98 ہزار 435 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 83 ہزار 321 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
   وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: