Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسجد الحرام کے اطراف ہوٹل بھی عمرہ اجازت نامے جاری کرسکتے ہیں‘

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام کے صحنوں کے اطراف واقع ہوٹل بھی رمضان کے دوران کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جاری کرسکتے ہیں‘۔ 
عاجل اور الاخباریہ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل رمضان کے دوران مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کے اجازت ناموں سے متعلق جو شرائط جاری کی گئی تھیں وہ ہوٹلوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے عمرہ اجازت ناموں پر بھی لاگو ہوں گی‘۔
’ہوٹلوں کو اس امر کی پابندی کرنا ہوگی کہ عمرہ اجازت نامہ صرف ان لوگوں کے لیے جاری کرایا جاسکے گا جو کورونا وائرس سے محفوظ ہوں گے‘۔  
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کے دوران مسجد الحرام میں نماز، عمرہ، روضہ شریفہ میں نماز اور زیارت کے اجازت نامے صرف ان سعودی  شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے یا ایک خوراک لینے کے بعد 14 دن گزار چکے ہوں گے یا کورونا وبا سے صحت یاب ہوچکے ہوں گے‘۔

شیئر: