Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ریجن میں گردو غبار کا طوفان

ہائی ویزے پر سفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ ’مدینہ ریجن میں پیر کو دن بھر گردو غبار چھایا رہے گا۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ ریجن کے علاقے ’الحناکیہ، المھد اور واری الفرع‘ میں پیر کی صبح سے گرد وغبار کا آغاز ہوگا یہ سلسلہ شام تک جاری رہے گا‘۔
گردو وغبار کی وجہ سے ہائی ویزے اور میدانی علاقوں میں حد نگاہ بھی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ’ینبع کمشنری میں گردو غبار کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی۔‘
اس حوالے سے شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ’مدینہ ریجن میں ہائی وے پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘
ہائی وے پرسفر کا آغاز کرنے سے قبل گاڑی کا اچھی طرح معائنہ کرالیں ۔ شدید گردو غبار والے علاقے میں ڈرائیونگ کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کرتے ہوئے حد رفتار کو مناسب رکھیں جبکہ گاڑی کے ’ہیزرڈ‘ (انتباہی لائٹیں) کا استعمال ضرور کریں۔
 

شیئر: