Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف علاقوں میں جمعے کو بارش اور گردوغبار کا امکان

چار علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی- فوٹوعاجل
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ 5 جون 2020 کو سعودی عرب کے چار علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی- اس سے قبل گرد وغبار کے طوفان سے حد نظر محدود ہوجائے گی-

نشیبی علاقوں میں گزرنے سے گریز کیا جائے- فوٹو عاجل

عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کرکے بتایا کہ توقعات یہ ہیں کہ کل جمعہ کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے بحر احمر کا پورا مغربی ساحل متاثر ہوگا- حد نظر محدود ہوجائے گی- اس بات کا بھی امکان ہے کہ مشرقی ریجن، ریاض، قصیم، حائل اور مدینہ منورہ کے متعدد علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے- ہوائیں مغرب سے شمال مغرب کی طرف چلیں گی- رفتار 42 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی- سمندر میں لہریں ڈیڑھ سے ڈھائی میٹر اونچی اٹھیں گی-
دریں اثنا الباحہ شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور غیرملکیوں سے  کہا ہے کہ آئندہ ایام میں محتاط رہیں موسم غیرمستحکم رہے گا- نشیبی علاقوں یا وادیوں سے گزرنے کی مہم جوئی نہ کریں- سیلاب کے دوران تیراکی سے پرہیز کریں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو جازان ریجن کی العارضہ کمشنری میں موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گرنے سے ایک سعودی شہری اور اس کے متعدد اونٹ ہلاک ہوگئے-
جمعرات کو العارضہ کمشنری میں دن بھر بارش ہوتی رہی- محکمہ  شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ برساتی نالوں سے دور رہیں- بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہے گا-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: