عبد الرحمن السدیس نے رمضان کے پہلے دن خانہ کعبہ کو معطر کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر، حرمین انتظامیہ)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان کے پہلے دن حجر اسود کو رکن یمانی اور ملتزم کو اعلی درجے کے عود سے معطر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد الحرام و مسجد نبوی اور خانہ کعبہ سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال اور نگہداشت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے اعلیٰ درجے کا عود استعمال کرتی ہے۔
مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنا اور رکھنا اعلیٰ انتظامیہ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ سعودی حکومت اس پر خطیر رقم خرچ کرتی ہے۔ حجر اسود، رکن یمانی اور ملتزم پر روزانہ 20 تولہ عود استعمال کیا جاتا ہے۔