Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کعبہ کو روزانہ 10 بار سینیٹائز اور معطر کیا جاتا ہے

سینیٹائزنگ اور مہکانے کاکام 40 اہلکارکرتے ہیں(فوٹو، سبق)
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے کعبہ شریف کی عمارت سمیت حجر اسود اور حجر اسماعیل کو روزانہ 10 بار سینیٹائزکرنے کے بعد مخصوص خوشبو سے مہکایا جاتا ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں سینیٹائزنگ اور مخصوص علاقے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار جابر ودعانی نے بتایا کہ حجر اسود اور مقام ابراہیم کی پالشنگ اور سینیٹائزنگ کے لیے 40 کارکن مقرر ہیں۔

رکن یمانی اور حجر اسود کو مخصوص خوشبوسے مہکایا جاتا ہے۔ (فوٹو سبق)

کعبہ کی عمارت کے مخصوص حصے جن میں حجر اسود، رکن یمانی، ملتزم ’کعبہ کا دروازہ‘ اور ’حطیم ‘ کی دیوار پر لگے خصوصی فانوسوں کو یومیہ بنیادوں پر چمکایا جاتا ہے یہ عمل 24 گھنٹے میں دس بار دھرایا جاتا ہے۔
حجر اسود کے گرد لگے چاندی کے فریم کو بھی مخصوص پالش سے چمکایا جاتا ہے جبکہ تمام مقامات کی جراثیم کش ادویات سے صفائی کے بعد انہیں مخصوص خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔

مقام ابراہیم کے فریم کو عرق گلاب سے دھویا جاتا ہے۔ (فوٹو، سبق)

حرم شریف کے لیے سینیٹائزر کے علاوہ  خوشبو بھی خصوصی طور پر تیار کرائی جاتی ہے جبکہ حجر اسود، ملتزم ،رکن یمانی اورمقام ابراہیم کوعرق گلاب سے دھویا جاتا ہے۔

شیئر: