Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے کھجوروں کی برآمدات 927 ملین ریال

سالانہ شرح نمو 12 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں ویلیو کے حوالے سے7 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق کھجوروں کے قومی مرکز نے بتایا کہ 2015 سے اب تک کھجوروں کی برآمدات میں ویلیو کے لحاظ سے 73 فیصد اور مقدار کے حوالے سے 68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ویلیو اور مقدار میں سالانہ شرح نمو 12 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
کھجوروں کے قومی مرکز نے بتایا کہ 2015 میں کھجوروں کی برآمدات 535 ملین ریال کی ہوئی تھیں۔ اب بڑھ کر 927 ملین ریال ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب 15 لاکھ 39 ہزار 755 ٹن کھجوریں پیدا کررہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

گزشتہ 5 برسوں کے دوران مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ویلیو، مقار اور رقم ہر لحاظ سے اضافے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں 31 ملین سے زیادہ کھجوروں کے درخت ہیں۔ ان کی بدولت سعودی عرب 15 لاکھ 39 ہزار 755 ٹن کھجوریں پیدا کررہا ہے۔ 
یہ دنیا بھر میں کھجوروں کی کل پیداوار کا 17 فیصد ہے۔ سعودی عرب کھجوروں کی پیداوار کے حوالے سے پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 

شیئر: