Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی تنظیم کی جانب سے خصوصی جائے نماز بطور تحفہ

مخصوص جائے نماز ایک ہی بار استعمال کی جاسکتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
اجیاد دعوۃ سوسائٹی نے مکہ کے 10 ہسپتالوں میں مریضوں اور صحت عملے کو ایک ہزار سے زیادہ جائے نمازوں کا تحفہ دیا ہے- یہ کام مکہ میں سماجی فروغ کے مرکز اور صحت رضاکاروں کے تعاون سے انجام دیا گیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجیاد دعوۃ سوسائٹی کے  ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عصام الجفری نے کہا ہے کہ جائے نمازوں کا تحفہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی تدبیر کے طور پر دیا گیا ہے- 
ڈاکٹر الجفری نے مزید کہا کہ یہ جائے نماز خاص طور پر کورونا وبا کے حوالے سے تیار کی گئیں- یہ ماحول دوست ہیں- ایک جائے نماز صرف ایک بار ہی استعمال کی جا سکتی ہے-
الجفری نے بتایا کہ جائے نماز مکہ کے بیشتر ہسپتالوں کو مہیا کر دی گئی ہیں - علاوہ ازیں مکہ کے ہیلتھ سینٹرز میں بھی یہ جائے نماز تقسیم کرائی گئی ہیں-
مکہ ریجن میں سماجی صحت ادارے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر محاسن شعیب نے بتایا کہ جائے نماز کا یہ منفرد تحفہ کارگر ثابت ہوگا- ایک بار استعمال کی جانے والی ان جائے نماز سے وائرس صحت عملے کو نہیں لگے گا-
یاد رہے کہ اجیاد دعوۃ سوسائٹی  مسجد الحرام کے علاقے میں حج اور عمرہ زائرین میں آگہی پروگرام چلانے والی سپیشلسٹ سوسائٹی ہے- یہ مختلف قسم کے دعوۃ و آگہی پروگرام کرتی رہتی ہے- حال ہی میں سوسائٹی نے بارہ سو ماسک اور آگہی پمفلٹ کورونا کے  مریضوں میں تقسیم کیے-
 
 

شیئر: