Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک، ’حملہ آور کی خودکشی‘

پولیس ترجمان نے رپورٹرز کو بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ شوٹر نے خود کشی کی ہے (فوٹو: نیویارک ٹائمز)
امریکی شہر انڈیاناپولس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم آٹھ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد خود کوگولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان گینائے کُک کا کہنا ہے کہ جمعرات کو رات گئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ’فیڈایکس‘ کے دفتر میں مرنے والوں کی لاشیں ملیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک آدمی کو فائرنگ کرتے دیکھا اور 10 سے زیادہ گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔
جریمیا ملر نے کہا کہ ’میں نے ایک آدمی کو سب مشین گن طرز کی آٹومیٹک رائفل کے ساتھ دیکھا۔ وہ کھلے علاقے میں فائرنگ کر رہا تھا۔ میں گھبرا گیا اور جلدی سے چھپ گیا۔‘
 پولیس ترجمان نے رپورٹرز کو بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ حملہ آور نے خود کشی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکام سمجھتے ہیں کہ لوگوں کی جان و مال کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
فیڈکس کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ واقعہ ان کے دفتر میں پیش آیا اور کمپنی حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم اپنے گراؤنڈ فلور پر ہونے والی سرگرمی سے واقف ہیں۔‘
کمپنی کے ایک اور ملازم نے وش ٹی وی کو بتایا کہ فائرنگ شروع ہونے کے بعد انہوں نے پولیس کی 30 گاڑیوں کو جائے وقوعہ کی جانب آتے دیکھا۔
’فائرنگ کی آواز سننے کے بعد میں نے ایک شخص کو زمین پر گرے دیکھا۔ خوش قسمتی سے میں اس جگہ سے کچھ دور تھا اس لیے بچ گیا۔‘

شیئر: