Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دی بِگ بُل: ’مجھے ابھیشیک بچن پر فخر ہے‘

دی بگ بل فلم کا موضوع 1990 اور 2000 کے درمیان پیش آنے والے معاشی بحران سے متعلق ہے (فوٹو: امیتابھ بچن، انسٹاگرام)
بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’دی بگ بُل‘ کو جہاں مختلف قسم کی آرا کا سامنا کرنا پڑا، وہیں ایسا لگتا ہے کہ لوگ گھر بیٹھ کر یہ فلم دیکھ رہے ہیں۔
فلم 1990 اور 2000 کے درمیان پیش آنے والے معاشی بحران سے جڑے ایک حقیقی واقعے سے ماخوذ ہے جس کا تعلق سٹاک مارکیٹ میں ہرشد مہتہ اور ان کے مالیاتی جرائم سے ہے۔
فلم کے منظر عام پر آتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے علاوہ مداحوں کی بھی توجہ حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔
فلم کی ریلیز کے بعد بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کو اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ’مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔‘
سٹریمنگ پلیٹ فارم نے فلم ’دی بگ بل‘ کو ڈزنی اور ہاٹ سٹار پر سال کے سب سے بڑے اوپنر کے طور پر پیش کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’شاباش میرے بیٹے، مجھے تمہاری کامیابی پر فخر ہے، ویسے بھی جب آپ کا بیٹا آپ کے جوتے پہننے لگے تو وہ بیٹا نہیں رہتا آپ کا دوست بن جاتا ہے۔‘
انڈین ایکسپریس میں شبھرا گھپتا نے فلم کو 1.5 سٹارز دیے ہیں اور فلم کو میلو ڈرامہ کا بہترین مکس قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی فلم پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر: