Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کو زدو کوب کرنے کی ویڈیو پرانی، قانونی کارروائی ہو چکی ہے: پولیس

میڈیا ترجمان نے وڈیو کلپ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان خالد الکریدیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
بیان کے مطابق’ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شہری اور اس کا ایک ملازم  کئی غیر ملکیوں کو زدو کوب کر رہا ہے, یہ ویڈیو کلپ پرانا اور 2015 کا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اسی وقت  قانون کے تحت اقدامات کیے جا چکے ہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ پرانے معاملات کے ایسے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کرنا جن میں عدالتی کارروئی کی جا چکی ہے، کنفیوژن پیدا ہوتی ہے اور یہ تاثر ملتا ہے کہ اس میں حقائق نئے ہیں جو سچائی سے متصادم  ہونے کے ساتھ مملکت اور بیرون ملک رائے عامہ کو گمراہ کراتے ہیں‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ریاست کے قوانین ہر اس فرد پر لاگو ہوتے ہیں جو قواعد کی خلاف ورزی اور دوسروں پر حملہ کرتے ہیں۔ ان کی قومیت سے قطع نظر خواہ وہ شہری ہوں یا مقیم غیر ملکی‘۔
 

شیئر: