منشیات اور دولت کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار
سوشل میڈیا پر مقامی شہری کا وڈیو وائرل تھا۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے منشیات اور دولت جمع کرنے پر فخر کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مقامی شہری کی وڈیو وائرل تھی۔ وڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
وڈیو کلپ میں مقامی شہری کو دولت جمع کرنے اور نشہ آور اشیا رکھنے پر اظہار فخر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی۔ مقررہ سزا دلانے کے لیےاسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔