ریڈ سی پروجیکٹ عجائب قدرت کا شاندار علاقہ ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب نے 22 اپریل 2021 جمعرات کو کرہ ارض کا عالمی دن دنیا کے 192 ملکوں کے شانہ بشانہ منایا- اس کا سلوگن ’ہم نے اپنی زمین بازیاب کرلی‘ تھا-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی وژن 2030 کے تمام منصوبے ماحولیاتی تحفظ کے اصول پر تیار کیے جارہے ہیں- ان میں ریڈ سی پروجیکٹ قابل ذکر ہے جو اعلی درجے کا منفرد سیاحتی منصوبہ ہے-
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جان بگانو نے کہاکہ یہ عجائب قدرت کا شاندار علاقہ ہے- سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل پر 28 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے- یہ علاقہ لاکھوں جڑی بوٹیوں، مونگوں کی بستیوں، مینگروف کے درختوں اور سمندری مینڈکوں کا مسکن ہے- یہاں کے مینڈک بھی اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں-
جان بگانو نے کہا کہ اس سارے علاقے کا نہ صرف یہ کہ قدرتی ماحول برقرار رکھا جائے گا بلکہ اس کی افزائش کی سکیمیں بھی نافذ کی جائیں گی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں