Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہدیٰ قطان کا نیسکار کی پہلی عرب ریسنگ ڈرائیور کو سپانسر کرنے کا اعلان

ٹونی برینڈنگر ریسنگ کے دورن ہدیٰ بیوٹی کی نمائندگی کریں گی۔ فوٹو عرب نیوز
عراقی نژاد امریکی میک اپ آرٹسٹ ہدیٰ قطان نے ریسنگ کمپنی نیسکار کی پہلی عرب ریسنگ ڈرائیور ٹونی برینڈنگر کو سپانسر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ٹونی بریڈنگر امریکی کمپنی نیسکار کے تحت ہونے والی ریس کے موقع پر ہدیٰ قطان کے بیوٹی برانڈ ہدیٰ بیوٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شیورلیٹ ایس ایس کار چلائیں گی۔
21 سالہ ٹونی بریڈنگر امریکی آٹو کلب (یو ایس اے سی) کے تحت ہونے والی ریس 19 مرتبہ جیت چکی ہیں، جو کسی بھی خاتون ڈرائیور کے لیے بڑا اعزاز ہے۔
ٹونی بریڈنگر ثقافت کی نمائندگی اور خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہدیٰ قطان کے ساتھ کام کریں گی۔
ہدیٰ قطان نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ وہ ٹونی بریڈنگر کی کامیابیوں سے انتہائی متاثر ہیں، وہ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے آگے بڑھتی رہی ہیں۔
ہدیٰ قطان نے مزید کہا کہ انہیں ٹونی بریڈنگر کی حمایت کرنے پر فخر ہے، ٹونی بریڈنگر دنیا بھر میں لوگوں کے لیے بہترین مثال قائم کر رہی ہیں۔
 ہدیٰ قطان کا کہنا تھا کہ ان کا بیوٹی برانڈ لوگوں میں ’جذبے اور مقصد‘ کی حمایت کرتا ہے اور ٹونی بریڈنگر ان خصوصیات کی چلتے پھرتے نمائندگی کرتی ہیں۔
ہدیٰ قطان کے بیان کے جواب میں ٹونی بریڈنگر کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی ہدیٰ سے متاثر تھیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by HUDA KATTAN (@hudabeauty)

’میں کمرے میں بیٹھ کر ہدیٰ قطان کی طرح ایکٹ کر رہی ہوتی تھی جیسے وہ یوٹیوب ویڈیوز بنا رہی ہوتی ہیں، اور اب میں حقیقت میں ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔‘
ٹونی بریڈنگر کا کہنا تھا کہ انہیں حد سے زیادہ فخر ہے کہ ہدیٰ قطان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں ایسی کہانیاں سامنے لانے کا موقع ملے گا جو متنوع معاشرے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

شیئر: