سعودی عرب مکہ میں منگل کو طوفانی بارش سے سڑکیں زیرآب آ گئیں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک تعطل کا شکار ہوئی
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج ہونے والی بارش کے پانی میں گاڑیوں کے ڈوبنے اور سڑکوں کے زیر آب آنے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ویڈیوز میں مقدس شہر کے مرکزی محلوں العتیبیہ اور المعابدۃ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں نظر آ رہا ہے کہ سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیوں کی کھڑکیوں تک پانی پہنچ گیا ہے اور کئی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔
مکہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کا عملہ نکاسی آب کے لیے متحرک ہے۔ گرد آلود اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت کے گرنے سے نکاسی آب کا نیٹ ورک متاثر ہوا ہے۔
— Haramain Sharifain (@hsharifain) April 27, 2021
غیر منظم آبادی والے محلوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ٹینکرز کام کررہے ہیں- سریع الحرکت ٹیمیں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے تیزی سے کام کررہی ہیں-
اخبار 24 کے مطابق مکہ میں بارش اور ژالہ باری سے مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چل رہی تھیں۔
NEWS || Very Heavy Rain in Makkah
The Civil Defense has issued a Caution Warning pic.twitter.com/TiK93zbgba
— Haramain Sharifain (@hsharifain) April 27, 2021