پل مکمل ہونے سے ٹریفک حادثات میں کمی ہوگی( فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)
سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ دمام میں سڑک عبور کرنے کے لیے چار پل مکمل ہوگئے ہیں، ان کی بدولت ٹریفک حادثات میں کمی ہوگی اور راہگیر کسی خوف و خطر کے بغیر راستہ عبور کرسکیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ ایک پل دمام میں کنگ فہد روڈ پر، دوسرا الخلیج روڈ، تیسرا کنگ عبداللہ روڈ الخبر اور چوتھا امیر محمد بن فہد روڈ دمام پر بنایا گیا ہے۔ پلوں کا یہ منصوبہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے انجام دیا گیا ہے۔
الشرقیہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ کنگ خالد روڈ پر بھی ایک پل تیار کیا جارہا ہے جس کی بدولت الخزامی محلہ، الجسر سے جڑ جائے گا۔ یہ پل مکمل ہونے پر دمام میں پلوں کی تعداد 18 ہوجائے گی۔