سعودی عرب میں الافلاج پولیس نے پٹرول سٹیشن پر فائرنگ کرنے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پٹرول سٹیشن کے ورکرز سے جھگڑے کے بعد فائرنگ کی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق الافلاج پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور مقامی نوجوان کو پٹرول سٹیشن کے ورکرز کی شکایت پر تلاش کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ ورکرز نے فائرنگ کرنے والے نوجوان کا حلیہ بتایا تھا، حقیقی شناخت سے لاعلمی ظاہر کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ جلد ہی اسے کمشنری کے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔