Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں لگژری ولاز کی فروخت دگنی ہوگئی

کورونا وائرس کی جارحانہ ویکسینیشن مہم نے خریداروں کو راغب کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
دبئی میں لگژری رئیل سٹیٹ پراپرٹی کی فروخت گذشتہ مہینے کے مقابلے میں تقربیاً دگنی ہو گئی۔ مارچ میں 84 یونٹس فروخت ہوئے جن کی مالیت 1.7 بلین درہم ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بروکروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ریگولیٹری تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جارحانہ ویکسینیشن مہم نے خاص طور پر یورپ سے آنے والے اور دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کو راغب کیا ہے۔
رئیل سٹیٹ انٹیلی جنس پراپرٹی مانیٹر کے مطابق مارچ میں دبئی میں فروخت ہونے والی ٹاپ اینڈ ریزیڈینشل پراپرٹیز کی لاکت 10 ملین درہم یا اس سے زیادہ رہیں جو فروخت ہونے والے تمام مکانات کا 2.5 فیصد ہیں۔
جونس لینگ لاسل (جے ایل ایل) میں علاقائی تحقیق کے سربراہ دانا سالباک نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ ’کامیاب ویکسینیشن اور حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں پچھلے دو مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری واپس آ رہی ہے۔‘
سالبک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہاسپیٹیلیٹی اور ریٹیل شعبوں کے علاوہ دیگر شعبوں میں ملازمتیں پیدا کرکے غیر ملکی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

شیئر: