سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جدہ کمشنری میں 9 کاریں چوری کرنے والے 2 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ دونوں سعودی شہری عمر کے دوسرے اور پانچویں عشرے میں ہیں۔ جدہ شہر میں مختلف مقامات سے جرائم پیشہ افراد کے انداز میں نو کاریں چوری کی تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔