لندن کے نیلام گھر میں مشرق وسطی سے متعلق نادر پینٹنگز
لندن کے نیلام گھر میں مشرق وسطی سے متعلق نادر پینٹنگز
منگل 4 مئی 2021 21:15
پینٹنگز سفید اور سیاہ فریم میں انڈین انداز پر ڈیزائن کی گئی ہیں(فوٹو اخبار 24)
برطانوی دارالحکومت لندن کے نیلام گھر سوثھبی نے مشرق وسطی سے متعلق کتابوں، نقشوں اور پینٹنگز کا نادر انتخاب پیش کیا ہے۔
ان میں سب سے اہم مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کی پینورامائی پینٹنگز ہیں۔ ان کا تعلق 18 ویں اور 19 ویں صدی عیسوی سے ہے۔
پینٹنگز کا تعلق 18 ویں اور 19 ویں صدی عیسوی سے ہے۔(فوٹو اخبار 24)
اخبار 24 کے مطابق نیلامی میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی انڈین پینٹنگز، سفر ناموں، قلمی نسخوں اور کتابوں کی بھی نیلامی کی گئی ہے۔
نیلام گھر کے ماہر رچرڈ ویٹورینی نے نیلامی میں شامل نادر اشیا کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کی پینٹنگز سب سے اہم ہیں۔
لندن کے نیلام گھر نے مشرق وسطی سے متعلق پینٹنگز کا نادر انتخاب پیش کیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
انہیں حاصل کرنے کے لیے حیرت انگیز مسابقت ہورہی ہے۔ یہ دونوں پینٹنگز سفید اور سیاہ فریم میں انڈین انداز پر ڈیزائن کی گئی ہیں اور ان کا حاشیہ سبز رنگ کا ہے۔