متحدہ عرب امارات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انڈیا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کی ہے۔
اس کا اطلاق انڈیا سے آنے والی تمام ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز کے مسافروں پر اور وہاں سے ٹرانزٹ کے ذریعے آںے والے مسافروں پر بھی ہوگا تاہم اس میں امارات کے ٹرانزٹ راستےانڈیا جانے والی پروازوں کو استثنی دینے کا عمل برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کویت میں ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے سفر پر پابندیNode ID: 563051
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو متحدہ عرب امارات آنے سے 14 دن پہلے انڈیا جاچکے ہوں۔
امارات کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں کا سلسلہ برقرار رہے گا۔ امارات سے انڈیا سفر کی اجازت ہوگی جبکہ انڈیا سے مستثنی زمروں میں شامل افراد امارات آسکیں گے۔
اماراتی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ دیگر ملکوں کے راستے انڈیا سے آنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ جس ملک سے امارات آرہے ہیں وہاں انہوں نے کم از کم 14 دن گزارے ہوں۔ انڈیا اور امارات کے درمیان کارگو پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
مستثنی افراد میں اماراتی شہری ، سفارتی مشن پر موجود افراد ، سرکاری وفود، بزنس طیاروں سے آنے والے، گولڈ ریزیڈنس کے حامل افراد شامل ہیں تاہم انہیں احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا جن میں 10 روز قرنطینہ اور ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کے وقت کا دورانیہ 72 گھنٹے سے کم کرکے 48 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ مستند لیبارٹریز کے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوں گے۔
دیگر ممالک سے آںے والے انڈین شہریوں کو عرب امارات آنے سے پہلے اس ملک میں 14 روزہ قیام کا ثبوت دینا ہوگا۔