آسٹریلیا جانے کی کوشش کے دوران پاپوا نیو گنی کے بدنام زمانہ مانوس کیمپ میں پانچ سال گزارنے والے عزت اللہ کاکڑ گذشتہ سال امریکہ میں پناہ ملنے کے بعد زندگی کا پہیہ چلانے کے لیے ٹرک ڈرائیور کی نوکری کر رہے ہیں۔
وہ ریاست کیلیفورنیا کی سڑک پر ٹرک چلا رہے تھے جب انہیں بیرناکل فائٹنگ چیمپیئن شپ میں مقابلہ لڑنے کی پیشکش ہوئی۔ سابق ورلڈ ِکک باکسنگ رنر اپ چیمپیئن اور پاکستان کک باکسنگ چیمپیئن رہنے والے 29 سالہ عزت اللہ کاکڑ کے پاس شاید اپنے خوابوں کی تکمیل اور خود کو ثابت کرنے کے لیے یہ آخری موقع تھا۔
مزید پڑھیں
-
’ہم باکسنگ میں بھی نمبر ون ہیں‘Node ID: 450616
-
پاکستان میں باکسنگ کا عالمی مقابلہ، ’محمد وسیم رِنگ میں‘Node ID: 518221
-
امریکی باکسنگ لیجنڈ مارون ہیگلر انتقال کر گئےNode ID: 548731