Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خصوصی کمیٹیاں سفر کے لیے محفوظ ممالک کی فہرست تیار کر رہی ہیں‘

مقررہ سفری قواعد و ضوابط کا احترام کیا جائے ( فوٹو سبق) 
سعودی محکمہ  شہری ہوابازی کے ترجمان نے کہا کہ ’خصوصی کمیٹیاں ان ممالک کے نام کا اعلان کریں گی جہاں کے لیے سفر نامناسب ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’خصوصی کمیٹیاں ان ممالک کی فہرست تیار کررہی ہیں جن کا سفر مناسب نہیں ہوگا۔ ہر مسافر کی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقہ ملک کے سفری ضوابط جاننے کے بعد ہی اس کا سفر کرے‘۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان ابراہیم الرؤسا نےالاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ تمام لوگ  اپنے سفر کو محفوظ  اور مفید بنانے کے لیے متعلقہ ملک کی ہدایات کی پابندی کریں اور کسی بھی مشکل میں پڑنے سے بچنے کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کا احترام کریں‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ بیان میں کہہ چکی ہے کہ پیر17 مئی 2021 سے سعودیو ں کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سعودی ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی۔
خصوصی کمیٹیاں ان ممالک کے نام کا اعلان کریں گی جہاں کے لیے سفر نامناسب ہوگا۔

شیئر: