Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظی اقدامات کے تحت رواں برس حج ہو گا: سعودی عرب

ضابطوں کی تفصیلات کا اعلان بعد میں ہوگا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب نے رواں سال زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 
وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات  کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا۔
 ’زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔ محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیے جاسکیں گے۔‘
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی صحت ادارے زائرین کی صحت کے تحفظ کے ضامن اقدامات اور جملہ حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت حج نے توجہ دلائی کہ اس سال حج کی آپریشنل امور کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سنیچر کو ڈپٹی منسٹر حج ڈاکٹرعبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا تھا کہ مملکت اندرونی اور بیرونی عمرہ زائرین کا خیر مقدم کرتا ہے بشرطیکہ وہ اعتمربا اور توکلنا ایپس کے ذریعے صحت کے ضوابط کی پابندی کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: