Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں تیز رفتار ڈرائیونگ اور وڈیو وائرل کرنے والا ڈرائیور گرفتار

تیز ڈرائیونگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی- (فوٹو تواصل)
سعودی عرب میں طائف محکمہ  ٹریفک نے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے والے ڈرائیور کو سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کی مدد سے گرفتارکیا ہے۔
مقامی نوجوان نےتیم رفتار ڈرائیونگ کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
اخبار  24 کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈرائیور کو سخت سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ڈرائیور  مختلف خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا ہے۔ اس نے ایک جانب تو حد سے زیادہ رفتار سے شاہراہ پر بھیانک انداز میں ڈرائیونگ کی جس سے راہگیروں کی زندگی خطرات میں پڑ گئی تھی۔ دوسری جانب اس نےتیز رفتار ڈرائیونگ کی وڈیو کلپ تیار کی۔ تیسری خلاف ورزی یہ کی کہ اس نے وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور قوانین کو چیلنج کرنے کی کوشش کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: