Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالان پر اعتراض کیسے ریکارڈ کرائیں؟

ٹریفک خلاف ورزی پر چالان کے 30 روز کے اندر اعتراض کا حق ہے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص نے ایسی جگہ گاڑی پارک کی جہاں رہنما بورڈ نصب نہیں تھا تو اسے جرمانے پر فیصلے کے خلاف اعتراض کا حق ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ گاڑی کا مالک جرمانے کے خلاف ٹریفک اتھارٹی سے رجوع کرسکتا ہے۔ اسے خلاف ورزی کی تفصیلات جاننے اور اس پر اعتراض ریکارڈ کرانے کا حق ہے۔
محکمہ ٹریفک سے ایک شہری نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر دریافت کیا تھا کہ ’اس پر ’ممنوع الوقوف‘ (نوپارکنگ)  کے حوالے سے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ جہاں اس نے جس جگہ گاڑی پارک کی تھی وہاں رہنما بورڈ نہیں تھا۔
ایسی کوئی علامت بھی نہیں تھی کہ یہاں گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی۔ شہری یہ بات بھی ریکارڈ پر لایا تھا کہ اس نے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے اعتراض پیش کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’ٹریفک قانون کی دفعہ  75 کے بموجب گاڑی کے مالک یا ڈرائیور کو ٹریفک خلاف ورزی پر چالان کے 30 روز کے اندر ٹریفک کورٹ کے سامنے اعتراض پیش کرنے کا حق ہے‘۔

شیئر: