پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بالخصوص بعض خلیجی ممالک سے پاکستان کا سفر کرنے والے مسافروں کے پاس منفی کورونا پی سی آر رپورٹ ہونے کے باوجود بڑی تعداد کے ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مسافر جعلی پی سی آر ٹیسٹ پر سفر کر رہے تھے۔
اردو نیوز کو دستیاب سول ایوی ایشن کی جانب سے مختلف ایئر لائنز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت مسافروں کے پاس منفی پی سی آر ٹیسٹ تو ہوتے ہیں لیکن ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مثبت آتے ہیں۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان مسافروں نے جعلی پی سی آر ٹیسٹ پر سفر کیا۔ ایسا کرکے انھوں نے نہ صرف اپنے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا بلکہ وبا پر قابو پانے کی قومی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا : مشرق وسطی میں فضائی کمپنیوں کو سو ملین ڈالر کا خسارہNode ID: 462601
-
امارات کی پاکستان سمیت چار ممالک کے مسافروں پر پابندیNode ID: 564921
-
کویت: پاکستان سمیت چار ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندیNode ID: 565006