کورونا : مشرق وسطی میں فضائی کمپنیوں کو سو ملین ڈالر کا خسارہ
کورونا : مشرق وسطی میں فضائی کمپنیوں کو سو ملین ڈالر کا خسارہ
پیر 2 مارچ 2020 21:44
ایاٹاعہدیدار کے مطابق حکومتوں کو فضائی کمپنیو ں کی مدد کرنی پڑے گی۔فوٹو: الشرق الاوسط
عالمی تنظیم (ایاٹا) کے عہدیدار کے مطابق نئے کورونا وائرس سے مشرق وسطیٰ میں فضائی کمپنیوں کو سو ملین ڈالر کا خسارہ ہو ا ہے۔ حکومتوں کو اس مشکل مرحلے میں فضائی کمپنیو ں کی مدد کرنی پڑے گی۔
الشرق الاوسط کے مطابق ایاٹا کے ڈپٹی چیئرمین برائے افریقہ و مشرق وسطیٰ محمد علی البکری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’آئندہ ہفتوں کے دوران خطے میں مشرق وسطیٰ کی فضائی کمپنیو ںسے سفر کا سلسلہ محدود ہوگا۔ ٹکٹ خریدنے والے کم ہوں گے۔ ایشیا میں سفر پر لگائی گئی پابندیوں میں توسیع سے خطرات اور زیادہ بڑھ جائیں گے۔ آمدنی مزید کم ہوگی۔
’حالیہ اندازوں کے مطابق کورونا وائرس سے فضائی کمپنیو ں کو اس سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا خسارہ ہوگا‘۔
محمد علی البکری نے مزید بتایا ’ نئے کورونا وائر س سے فضائی کمپنیو ں کو جتنا نقصان ہورہا ہے ویسا کبھی ایبولا سے ہوا اور نہ سارس سے۔
نہوں نے مشرق وسطیٰ کی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات سے بچاﺅ کے لیے فضائی کمپنیو ںکی مدد کریں۔