Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید جمعرات کو ہوگی

سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ منگل کی شام عیدالفطر کا چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس اعتبار سے عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہو گی۔ 
قبل ازیں غیر سرکاری طورپر مملکت کے مختلف علاقوں میں منگل کی شام عید الفطر کا چاند  دکھائی نہ دینے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔  
ویب نیوز ’سبق ‘ نے اس بارے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا  کہ سعودی عرب میں عید الفطرکا چاند دکھائی نہیں دیا۔
واضح رہے سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پراعلان کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے مختلف علاقوں میں لوگ بلند مقامات پر جاتے ہیں اور چاند دکھائی دینے کی صورت میں اپنی گواہی سپریم کورٹ میں ریکارڈ کراتے ہیں۔
عید الفطر کے حوالے سے ماہرین فلکیات کا بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن کا ہو گا۔

شیئر: