طائف: عید بازاروں میں بلدیہ کے دورے، 56 خلاف ورزیاں درج
تفتیشی دوروں کا مقصد اشیا کے معیار اورنرخوں کی نگرانی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
عید الفطر کے حوالے سے طائف ریجن کی بلدیہ نے مختلف مارکیٹوں کے 12 ہزار دورے کیے جس میں 56 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کے حوالے سے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے متعدد مارکیٹوں کے دورے کیے۔
بلدیہ کی ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے دوروں کا مقصد فروخت کی جانے والی اشیا کا معیار اور نرخوں کے علاوہ فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینا ہے۔
بلدیہ کی ٹیموں نے صحت ضوابط اور دیگر خلاف ورزیوں کی نشاندہی کیے جانے پر 13 تجارتی مقامات کو سیل کردیا جبکہ مرکیٹوں میں عارضی ومستقل بنیادوں پرقائم 40 خوانچوں کو بھی ہٹا دیاگیا