Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن کی قدیم ترین مسجد الجراد

مسجد حائل شہر سے تین کلو میٹر مشرق میں مغیضۃ محلے میں واقع ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعود عرب کے حائل ریجن کی تاریخی مسجد الجراد تجدید و توسیع اور تزئین کے بعد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
یہ  دس سعودی علاقوں کی 29 مساجد میں سے ایک ہے جن کی اصلاح و مرمت اور تجدید و توسیع شہزادہ محمد بن سلمان منصوبہ برائے تاریخی مساجد کے تحت ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الجراد کی تاریخی اہمیت کا پہلو یہ ہے کہ یہ مغیضۃ تاریخی قصبے کی قدیم ترین مسجد ہے۔

مسجد الجراد کی تعمیر میں مٹی اور پتھر کا استعمال ہوا ہے(فوٹو ایس پیاے)

یہ پہلی بار 1279ھ میں تعمیر کی گئی تھی- 1382ھ کے دوران اس میں ترمیم کی گئی- یہاں 1412ھ تک نماز ہوتی رہی۔ اس کے آئمہ میں معروف لوگوں کے نام آتے ہیں۔
حائل شہر کی الجراد تاریخی مسجد حائل شہر سے تین کلو میٹر مشرق میں مغیضۃ محلے میں واقع ہے۔ یہ مسجد کنگ فیصل روڈ کے قریب جبل السمرا کے مشرق میں بنی ہوئی ہے۔ 

مسجد کے آئمہ میں معروف لوگوں کے نام آتے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

مسجد الجراد کی تعمیر میں مٹی اور پتھر کا استعمال ہوا ہے۔ یہ وسطی ریجن کی  طرزتعمیر کی نمائندہ ہے۔ اس کی چھت کیکڑ کی لکڑیوں اور کھجور کی چھال سے بنائی گئی ہے۔ اس کا رقبہ 450 مربع میٹر ہے- 192 نمازیوں کی گنجائش ہے۔
مسجد کے دو دروازے ہیں۔ توسیع کے بعد اس میں وضو خانوں اور گودام کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شیئر: