Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کے پھولوں کی مانگ کیوں بڑھ گئی؟

یہاں پھولوں اور پھلوں کی پیداوار پڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں عید الفطر پر تبوک کے پھولوں کی طلب غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے۔
تبوک کا ہر طرح کے پھولوں اور پھلوں کی پیداوار کے لیے نہ صرف یہ کہ ملکی بلکہ عالمی سطح پر مشہور ہے۔
یہاں پھولوں اور پھلوں کی پیداوار پڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔ معیار کے ساتھ نرخ بھی متوازن ہوتے ہیں۔

اس سال بھی پھلوں اور پھلوں کا میلے سجایا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطاق مارکیٹنگ کمپنیاں معیاری پھولوں کو نہ صرف اندروں ملک فراہم کرر ہی ہیں بلکہ انہیں بیرون ملک بھی سپلائی کیا جا رہا ہے۔
 عیدا لفطر کے موقع پر تبوک میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پھلوں اور پھلوں کا میلہ سجایا گیا ہے۔ ہزاروں افراد میلہ دیکھنے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔
مملکت میں مقیم غیر ملکی بھی میلے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ پھولوں کا تحفہ خوشی کے ہر موقع پر پسند کیا جاتا ہے اور ان دنوں تبوک کے پھولوں طلب بڑھی ہوئی ہے۔
سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی میلے سے پھول خرید کر اپنے احباب کو پیش کر رہے ہیں۔

شیئر: